نو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت کیویزے جاری

Hockey League

Hockey League

ہاکی انڈیا لیگ کے لئے نوپاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت کیویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔ کھلاڑی ہفتے کے روز بھارت روانہ ہوں گے۔ ہاکی انڈیا لیگ چودہ جنوری سے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہو گی۔ جس میں پاکستان کے نو کھلاڑی مختلف ٹیموں میں حصہ لیں گے۔

ان کھلاڑیوں میں عمران بٹ، محمد عرفان، محمد رضوان سینئر، محمد توثیق، کاشف شاہ، راشد محمود، فرید احمد، شفقت رسول اور محمد رضوان جونیئر شامل ہیں۔ کاشف شاہ واہگہ بارڈر کے ذریعے جبکہ دیگر آٹھ کھلاڑی ہوائی جہاز سے بھارت روانہ ہوں گے۔