نیا فریگیٹ آج بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا

indian frigates

indian frigates

بھارت : (جیو ڈیسک) جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے مزین فریگیٹ آئی این ایس تیج کو آج بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین ہزار نو سو ستر ٹن وزنی جنگی جہاز دو سو نوے کلومیٹر تک مار کرنے والے انتہائی جدید براہموس سپر سونک میزائل سے لیس ہے جبکہ دیگر ہتھیا ربھی جہازمیں نصب ہیں۔

جہاز کے عرشے پر خطرے کی پیشگی اطلاع دینے والے ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں۔بھارت کی جانب سے روس کو دئیے جانے والے تین فریگیٹ کے آرڈر میں سے یہ پہلا فریگیٹ ہو گا جو بھارتی بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔