نیا پاکستان بنانے کیلئے نوجوان تیار ہوجائیں: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

ملتان (جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاست دان الیکشن خریدنے کے لیے لوٹا ہوا پیسہ خرچ کریں گے۔ پرانی شکلوں کو واپس نہیں آنے دیں گے .

ملتان میں شیر شاہ روڈ پر استقبالی جلوس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ مفادات اور پیسے کا مقابلہ جنون اور نظریہ سے ہے اور جیت جنون اور نظریہ کی ہو گی۔ کرپٹ مافیا پیسے سے ووٹ خریدنے کی کوشش کرے گا۔

چوری اور ڈکیتی کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے۔ نوجوان تیاری کریں نیا پاکستان بنانا ہے۔ کسانوں کو تحفظ دیں گے اور بنیادی ضرورت پوری کریں گے۔ عمران خان اور ان کے قافلے کا اگلا پڑا چوک سرور شہید ہو گا۔