نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

Blind Cricket Tournament

Blind Cricket Tournament

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اہتمام تیسرا نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔ کراچی میں کھیلے جارہے ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میں پنجاب،خیبر پختونخواہ،بلوچستان اور پنجاب ڈس ایبلڈ ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔

پنجاب ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو ستاسی رنز بنائے۔افتخار حسین پچپن،حسنین عالم پینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں سندھ ایک سو چھیاسٹھ رنزبناسکی۔خیبر پختونخواہ نے فیڈرل ایریاز کو اننچاس رنز سے ہرایا۔ پنجاب ڈس ایبلڈ ٹیم نے بلوچستان کو آٹھ وکٹوں سے زیر کیا۔