پرتھ ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Perth Test

Perth Test

پرتھ ٹیسٹ(جیوڈیسک)پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کر دی ہے۔

پرتھ میں جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کی ٹیم کو پہلا نقصان اڑتیس رنز کے مجموعی سکور پر ہوا جب اوپنر گریم سمتھ سولہ رنز بنا کر آٹ ہوئے ،الویرو پیٹرسن اور ہاشم آملہ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری ہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے ایک وکٹ حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دونوں میچ ڈرا ہو چکے ہیں ۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیرئر کے اس آخری میچ کو یادگار بنانے کی کوشش کریں گے۔