نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بلیو آسٹرو ٹرف بچھانے کا کام شروع

truff

truff

لاہور : (جیو ڈیسک) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بلیو آسٹرو ٹرف بچھانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لندن اولمپکس کی تیاری کے لئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بلیو آسٹرو ٹرف بچھانے کا اعلان کیا تھا جو چھ ماہ کی تاخیر کے بعد اب شروع ہوگیا ہے۔ پرانی ٹرف کو اکھاڑنے کا کام بہت جلد مکمل کر لیا جائیگا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ماہرین اٹھارہ اپریل کو ٹرف کا معائنہ کرنے لاہور پہنچیں گے۔ معائنے کے بعد نئی ٹرف بچھانے کا کام پندرہ مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔