نیوزی لینڈ : آتش فشاں 115 سال بعد راکھ اگلنے لگا

Newzealand

Newzealand

نیوزی لینڈ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ میں آتش فشاں ٹونگریرو ایک سو پندرہ سال بعد راکھ اگلنے لگا۔ٹونگریرو نیوزی لینڈ کے علاقے نارتھ آئی لینڈ میں پائے جانے والے تین آتش فشاں میں سے ایک ہے۔اس سے نکلنے والی راکھ اور دھویں کے بادل فضا میں دو ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچ گئے ہیں۔

ارد گرد کی آبادیوں اور سڑکوں پر راکھ کی تہ جم گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ ہوائی اڈا بند ہونے سے متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق آتش فشاں اٹھارہ سو ستانوے سے خاموش تھا۔