نیوزی لینڈ نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی 7وکٹوں سے جیت لیا

newzealand

newzealand

مارٹن گپٹل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے ہرادیا۔ آکلینڈ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پرایک سو انسٹھ رنز بنائے۔

ہیملٹن مساکیڈزا نے چھتیس گیندوں پر ترپن رنز اسکورکئے۔ ایلٹن چگمبرانے اڑتالیس رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے مائیکل بیٹس نے تین اور کائل ملز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے سترہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبورکرلیا۔ مارٹن گپٹل نے چون گیندوں پر ناقابل شکست اکیانوے رنز پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بنائے۔ ولیمسن نے اڑتالیس رنز اسکورکئے۔