نیویارک فلم فیسٹیول میں اداکارہ نکول کڈمین کو خراج تحسین

Nicole Kidman

Nicole Kidman

نیویارک (جیوڈیسک)نیویارک فلم فیسٹیول کے موقع پر ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

فیسٹول کے موقع پر نکول کڈ مین کی فلم “دی پیپر بوائے” کا پریمئیر بھی ہوا۔ ریڈ کارپٹ پر نکول کے ہمراہ ان کے شوہر کیتھ اربن بھی تھے۔ نکول کا کہنا تھا کہ اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئے پر ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر لی ڈینیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نکول اس اعزاز کی مستحق تھیں۔ انہوں نے فلم میں ان کی اداکاری کی تعریف بھی کی۔