نیویارک : منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ میں فواروں اور تالابوں کا پانی منجمد

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا ، کم از کم درجہ حرارت منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نیویارک میں آج کل شہری سرد ہواں کا مزہ لے رہے ہیں۔ درجہ حرارت منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سخت سردی میں فواروں اور تالابوں کا پانی جم چکا ہے۔ لوگ گرم کپڑوں میں سردی کا مزہ لینے کے لئے پکنک کا اہتمام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گی۔