نیو ائیر نائٹ کے نام پر فحاشی پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے : مدثراحمد شاہ

لاہور ( 27-12-12) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثر احمد شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ اچھرہ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس ملک کے نا اہل حکمرانوں نے اس ملک میںاپنے امریکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے فحاشی اور عریانی کے فروغ کے لئے ہر طرح کے اقدامات کئے اور اس مرتبہ بھی نیو ائیر نائٹ منانے کے نام پر فحاشی پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن کارکنان جمعیت ائیرنائٹ کے نام پر اس طرح کی کسی تقریب کو لاہور میں منعقد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

ہمارا مطالبہ آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ہے کہ وہ ایسی تقریبات کو رکوائیں اور اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی کاروائی نہ کی تو کارکنان جمعیت بزور طاقت روکیں گے اور ہر قسم کے حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت خود ہو گی لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور بروقت اقدامات اٹھائے۔