نیو جرسی : سینڈی طوفان کے بعد پٹرول کی قلت برقرار

America Petrol Pump

America Petrol Pump

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں سپر طوفان سینڈی کے بعد نظام زندگی تاحال بحال نہیں ہو سکا، پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی تاحال لمبی لائنیں لگی ہیں امریکی ریاست نیوجرسی میں پیٹرول کی قلت برقرار ہے اور پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ لوگوں کو گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہنا پڑ رہا ہے۔ کچھ افراد نے پٹرول حاصل کرنے کے لئے گیلنوں کا ابھی استعمال کیا۔ پٹرول پمپس کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے جس سے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔