دہشتگردی کیخلاف جنگ سب کے مفاد میں ہے : کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ سب کے مفاد میں ہے مستقبل میں افغان امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔بھارت کے دورے پر آئے افغان صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی سانپ کی طرح ہے جو کسی کو بھی ڈس سکتا ہے۔

انتہاپسندی کے خلاف جنگ پاکستان اور افغانستان سمیت پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کرزئی کا کہنا تھا اگر مولانا فضل اللہ افغانستان میں ہے تو وہ پاکستان سے ہی آیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان کا اہم اتحادی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ امریکا افغان دشمنوں کو امداد دینے والے ذرائع کے خلاف کاروائی کرے۔