نیو یارک : ایک ہفتے میں مسلمانوں پر حملے کے 2 واقعات

New York

New York

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیو یارک کے علاقے کوئنز میں ایک ہفتے کے دوران دو افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ نیو یارک میں تشدد کا نشانہ بننے والے دونوں افراد کا تعلق مسلم کیمونٹی سے ہے۔

زخمی کئے جانے والے محمداکمل کا کہنا ہے وہ صبح کی چہل قدمی کررہا تھا کہ دو افراد اسکے پاس آئے اور اس کا نام پوچھ کر اس پر حملہ کر دیا ، محمد اکمل اس حملے میں شدید زخمی ہو گیا اور کئی روز تک بولنے سے قاصر رہا۔

اس سے چند روز پہلے بشیر احمد نامی شخص بھی صبح کے وقت نامعلوم نوجوانوں کے تشدد کا نشانہ بنا جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور ڈاکٹروں کو زبان پر بھی ٹانکے لگانے پڑے۔ یہ پہلا موقع نہیں مسلم کمیونٹی تشدد کا نشانہ بنی ہو ۔ حقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہیامریکی مسلمانوں میں عدم تحفظ کا شدید احساس پایا جاتا ہے۔ امریکا اپنی سرزمین پر اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔