نیٹوسپلائی، مفاہمتی یادداشت پردستخط آج ہونگے

nato containers

nato containers

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان اور امریکا کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی کے سلسلے میں کل مفاہمت کی یادداشت پر دستخط آج ہوں گے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وزارت دفاع میں ہوگی ۔ پاکستان کیسیکریٹری دفاع اورامریکی ناظم الامور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے۔افغان جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان اور امریکا کے درمیان نیٹو سپلائی سے متعلق کوئی تحریری معاہدہ ہو رہا ہے۔ بدھ کو وفاقی کابینہ نے آٹھ صفحات پر مشتمل ایم او یو کی منظوری دی تھی ۔ معاہدے کے مطابق نیٹو سپلائی کے ذریعے مہلک سامان لے جانے پر پابندی ہو گی۔

چھبیس نومبر دو ہزار گیارہ کو سلالہ حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان کیلیینیٹو سپلائی روک دی تھی اور آٹھ ماہ کے وقفے کے بعد پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں سپلائی بحال کردی گئی ہے جس کیمعاہدے پرآج دستخط ہوں گے۔