صدر کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر ہنگامی اقدامات کی ہدایت

 Zardari

Zardari

اسلام آباد(جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اورمتعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ایوان صدر میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم کی صدارت میں توانائی کے بحران سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیرپانی و بجلی احمد مختار نے بجلی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ملک میں اٹھارہ سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزارت پانی و بجلی کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام سے کہا کہ انہیں توانائی کی صورتحال سے متعلق مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ صدر نے ہدایت کی کہ بجلی فراہم کرنے والے کمپنیاں بجلی کی منصفانہ ترسیل کو یقینی بنائیں۔