نیٹو حملوں کی تحقیقات میں پاک فوج شامل نہیں ہو گی

nato attack

nato attack

پاک فوج کے اعلی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ چھبیس نومبر کو مہمند ایجنسی میں واقع سلالہ چیک پوسٹوں پر نیٹو حملوں کے حوالے سے امریکا اور اتحادیوں کی تحقیقات میں پاک فوج شامل نہیں ہو گی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر چار کو آرڈینیشن سینٹرز ہیں ۔ ان میں سے دو سینٹرز سے فوجیوں کو مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ یہ پوسٹیں خالی نہیں کی گئی ہیں۔ اس بارے میں امریکی میڈیا میں آنے والی خبریں بالکل غلط ہیں۔ اس کے علاوہ پاک افغان سرحد پر کوآرڈینیشن سینٹرز کی تعداد چار سے بڑھا کر پانچ کی جارہی ہے۔ پاک فوج کے اعلی ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے حملوں پر ہونے والی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور اس مرتبہ بھی نیٹو تحقیقات سے کسی نتیجے کی امید نہیں ہے۔