نیٹو حملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج لاہور میں ہو رہا ہے

cabinet meeting

cabinet meeting

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اجلاس میں کابینہ ارکان کو نیٹو حملے کے بعد دفاعی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلا س گورنر ہاوس لاہور میں ہو گا وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نیٹو حملے کے بعد عالمی سطح پر کیے گئے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وفاقی کابینہ کے ارکان کو دفاعی کمیٹی کے اجلا س میں ہونے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ دفاعی کمیٹی نے شمسی ایئربیس پندرہ روز میں خالی کرانے اور نیٹو سپلائی لائن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔