نیٹو حملوں کا کوئی جواز نہ تھا۔ رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نیٹو حملے کے بعد عوام کی خواہش کے مطابق حکومت نے ایکشن لیا ہے جس کے تحت نیٹو کی سپلائی بند کی گئی ہے جبکہ شمسی ائیر بیس کو خالی کرنے کا نوٹس دے دیا ہے۔ لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے جرت مندانہ فیصلے کو مثبت انداز میں لینا چاہئے۔ جس طرح سے نیٹو فورسز کے حملے میں ہمارے جوان شہید ہوئے اس کا کوئی جواز نہ تھا۔ امریکہ کو واضع پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان ایک باوقار ملک ہے اوروقارپر کوئی سمجھوتا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کراچی میں رونما ہونے والاے واقع میں کوئی مذہبی گروہ ملوث نہیں بلکہ یہ کوئی تیسری قوت ہے جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔