ٹیکسیلا: مسافر وین حادثے میں 14 افراد جاں بحق

taxila

taxila

ٹیکسیلا کے قریب حادثے کے بعد مسافر وین آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے زخمی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافر وین میں 18 افراد سوار تھے جب ٹیکسلا کے قریب اس کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور وین درخت سے ٹکرا کر نیچے جا گری۔ حادثے کی وجہ سے مسافر وین میں آگ لگ گئی اور 10مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 نے بعد میں دم توڑ دیا۔ زخمی ہونے والے باقی مسافروں کو پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔