نیپال: سیلاب سے آٹھ افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

Nepal

Nepal

نیپال: (جیو ڈیسک) نیپال کے مشہور سیاحتی علاقے ہمالیہ کے مقام پر سیلاب سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ تین روسی سیاحوں سمیت متعد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق دریائے سیتی میں پڑنے والے بڑے شگاف سے پانی علاقے میں پھیل گیا ۔ پانی کا بہا اس قدر تیز تھا کہ وہ ایک گاؤں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ آٹھ افراد کی لاشیں تلاش کی جا چکی ہیں جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جب میں تین روسی سیاح بھی شامل ہیں۔آخری اطلاعات تک ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں کی جا سکی تھی۔