نیپال : مسافر طیارہ گر کر تباہ،15 مسافر ہلاک ہو گئے

plane crashes

plane crashes

نیپال : (جیو ڈیسک)نیپال کے شمالی پہاڑی علاقے میں مسافر جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک ہو گئے۔ طیارے پر 21 افراد سوار تھے۔پولیس کے مطابق جہاز جوم سوم کے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے تباہ ہوا۔ نیپال میں مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ ہوائی اڈہ ایک مرکزی راستہ ہے۔

پولیس اور فوج کے اہلکار جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے اور فوری طور پر واقعے کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔تباہ ہونے والا جہاز ایک نجی فضائی کمپنی اگنی ایئر کا تھا۔