ن لیگ میں شامل نہیں ہو رہا۔ شاہ محمود قریشی

Mehmood Qureshi

Mehmood Qureshi

سیالکوٹ: (جیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل نہیں ہو رہے۔

سیالکوٹ میں تئیس مارچ کو ہونے والے عمران خان کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز میں ان کی شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی ووٹ پارٹی قیادت سے بدظن ہوچکا ہے جس کا اندازہ انہیں آئندہ الیکشن میں شکست کے بعد ہو جائے گا۔