ن لیگ کی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری

nawaz sharif

nawaz sharif

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت میاں نواز شریف کررہے ہیں جس میں پارلیمانی پارٹی اور مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین شریک ہیں۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹ اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی ممکنہ حکمت عملی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار علی خان کو مسلم لیگ ق سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے موجودہ صورتحال میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔