ن لیگ کے سوا تمام جماعتوں سے بات کی جا سکتی ہے۔ عمران خان

imran khan

imran khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ان کی جماعت سپریم کورٹ کے ساتھ ہے۔ ن لیگ کے سوا تمام جماعتوں سے بات کی جاسکتی ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت گئی تو نظام پٹری سے نہیں اترے گا۔ شفاف الیکشن کے نتیجے میں نظام مزید مضبوط ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے اگرعدالت کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہو گی۔ مسلم لیگ ن کو کس بات کا خوف ہے اگرارکان اسمبلی سنجیدہ ہیں تو استعفے دے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا ہے جمہوریت کی آڑ میں ڈاکے مارے جا رہے ہیں ،جمہوری نظام میں سپریم کورٹ کے فیصلے مانے جاتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں احتساب نہیں چاہتیں۔