واجبات کی عدم ادائیگی ، ریفائنریز نے پی ایس او کو تیل کی فراہمی روک دی

Pakistan State Oil

Pakistan State Oil

واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کے سبب ریفائنریز نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو تیل کی سپلائی روک دی۔ترجمان پاکستان سٹیٹ آئل کے مطابق پارکو اور اٹک ریفایئنری نے پاکستان سٹیٹ آئل کو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی ہے۔ پی ایس او کو مقامی سطح سے خریدے گئے تیل کی مد میں اکانوے ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہے۔

ترجمان پی ایس او کے مطابق پی ایس او کی وصولیوں کا حجم دو سو پینتیس ارب سے تجاوز کرچکا ہے۔ وصولیاں نہ ہونے کے سبب مقامی ادائیگیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی ریفائنری سے پی ایس او کو سپلائی بند رہی تو مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔