وارث شاہ کا 214 واں عرس آج سے شروع

Waris shah Urs

Waris shah Urs

جنڈیالہ شیر خان (جیوڈیسک) دنیا کو ہیر رانجھا کی لازوال داستان سے روشناس کرانے والے معروف صو فی شاعر وارث شاہ کا 214 واں عرس آج شیخوپورہ کے نواحی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں شروع ہو گا۔تین روزہ عرس تقریبات کے دوران دیگر پروگرامز کے علاوہ زائرین کے درمیان ہیر پڑھنے کا مقابلہ بھی ہوتا تھا مگر گزشتہ چند سال سے سیکیورٹی کے نام پر ان پروگرامز پر پابندی عائد ہے۔ دربار کے احا طہ میں 2 سے زائد افراد کے بیٹھنے اور گھومنے پر پابندی ہے جس سے زائرین انتہائی مایوس ہیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ پروگرامز کو فوری بحال کیا جائے۔ پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر وارث شاہ نے اپنے پیغام میں امن و محبت کو فروغ دیا۔ ان کی تصنیف “قصہ ہیر رانجھا” نے پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی کامیابی کا لوہا منوایا۔ عالمی سطح پر ہیر رانجھا کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوا۔ انہیں پنجابی زبان کا شکسپیئر بھی کہا جاتا ہے۔