وارن وینسٹائن القاعدہ کے قبضے میں ہے، ایمن الزواہری

zawahiri

zawahiri

امریکہ : (جیو ڈیسک) القاعدہ سربراہ ایمن الزواہری نے نئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لاہور سے اغوا ہونے والا امریکی شہری ان کے قبضے میں ہے اور مطالبات تسلیم ہونے تک اسے رہا نہیں کیا جائیگا۔

دس منٹ کے دورانیے پر مشتمل ویڈیو میں ایمن الزواہری کا کہنا ہے کہ اگست میں لاہور سے اغوا ہونے والا امریکی شہری وارن وینسٹائن القاعدہ کے قبضے میں ہے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی ، شیخ عمر اور اسامہ کے اہلخانہ سمیت تمام ان افراد کی رہائی تک اسے نہیں چھوڑا جائے گا جنہیں القاعدہ کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔