واشنگٹن میں گوانتانامو بے جیل کے قیدیوں پر مظالم کے خلاف مظاہرہ

Guantanamo Bay Prison

Guantanamo Bay Prison

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکا میں انسانی بنیادی حقوق کی تنظیموں نیگوانتانامو بے جیل میں قیدیوں پر مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

گوانتا ناموبے جیل کی تعمیر کے گیارہ سال مکمل ہونے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین میں سے کچھ مظاہرین نے قیدیوں کا روپ دھارا ہوا تھا جبکہ دوسرے مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر جیل میں قیدیوں پر ہونے والے ظلم اور تشدد کے خلاف نعرے درج کئے گئے تھے۔