بحرین : پاکستانی وبنگلہ دیشی مزدوروں کی رہائش گاہ میں آتشزدگی،13ہلاک

Fire in Bahrain

Fire in Bahrain

بحرین (جیوڈیسک)بحرین میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی مزدوروں کی رہائش گاہ میں آتشزدگی سے تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔

منامہ میں واقع تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،عمارت میں پاکستانی اور بنگلہ دیش سے آئے مزدور رہائش پذیر تھے۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ پر آگ پر قابو پایا۔

حکام کے مطابق عمارت کی چھت گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ہلاک ہونے والے افراد کی قومی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔