وحیدہ شاہ 2 سال کیلئے نااہل، حلقہ53کا نتیجہ کالعدم قرار

waheeda

waheeda

الیکشن کمیشن : (جیو ڈیسک) وحیدہ شاہ کیس میں پی ایس 53 کا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دے دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ کو دو سال کے کسی بھی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پولنگ کے موقع پر موجود ڈی ایس پی عرفان شاہ کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم بھی جاری کیا ۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن کے ممبران نے وحیدہ شاہ کے خلاف فیصلہ دیا جبکہ سندھ کے رکن اور چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے کی مخالفت کی۔ ان کا مؤقف تھا کہ وحیدہ شاہ کے مخالف امیدوار مشتاق تالپور کی درخواست سماعت کے قابل نہیں۔ وحیدہ شاہ کے خلاف انیس الزامات الیکشن کمیشن میں پیش کیے گئے فیصلے میں وحیدہ شاہ کو اپیل کا حق دیا گیا ہے۔