ڈاکٹر اجمل کی رہائی کے لیے بلیک میل نہیں ہونگے۔ میاں افتخار

mian iftekhar

mian iftekhar

پشاور: (جیو ڈیسک) وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ حکومت ڈاکٹر اجمل خان کی رہائی کے حوالے سے بلیک میل نہیں ہو گی۔ مولوی فقیرکو حکومت سے مذاکرات کرنے پر طالبان قیادت نے عہدے سے ہٹایا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اغواء کار ڈاکٹر اجمل خان کی رہائی پرآمادہ ہو گئے تھے تاہم بعد میں ان کے ارادے تبدیل ہو گئے۔