وحید مراد

 

 

Waheed Murad

Waheed Murad

نام :: وحید مراد

 

تاریخ پیداءش :: 2 / 10 / 1938

23 / 11 / 1983 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: چاکلیٹ ہیرو

وحید مراد جیسے فنکار اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مرکر بھی زندہ رہتے ہیں۔

پاکستان کے چاکلیٹ ہیرو وحید مراد دلوں پر حکمرانی کا وصف خوب جانتے تھے ان کا ہر انداز اپنے اندر جاذبیت رکھتا تھا ، وہ رومانوی کرداروں کو خود پر کچھ یوں طاری کر لیتے کہ اداکاری پر حقیقت کا گمان ہونے لگتا۔ وہ برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد دوسرے اداکار تھے جن کے ہیئراسٹائل کو نوجوان نسل نے نقل کیا۔ وہ گانوں کی پکچرائزیشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ انہیں چاکلیٹ ہیرو بھی کہا گیا۔

وحید مراد اعلی تعلیم یافتہ فنکار تھے لیکن وہ ہمیشہ اس بات سے نالاں رہے کہ انہیں اپنی تعلیمی استعداد کو فلم میکنگ میں بروئے کار لانے کے مواقعے میسر نہیں آ سکے۔ جس کا اظہار انہوں نے اپنی زندگی کے آخری انٹرویو میں کچھ یوں کیا تھا۔ وحید مراد جیسے فنکار اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مرکر بھی زندہ رہتے ہیں۔