ودیا بالن کا اولالا پر پہلی اسٹیج پرفارمنس کا فیصلہ

vidya balan

vidya balan

ڈرٹی پکچر کی ریلیز سے قبل لوگوں کو اولالا کہنے پرمجبور کرنے والی ودیا بالن اب اسٹیج پربھی اولالا کے جلوے بکھیریں گی۔ ممبئی میں آج ہورہی ہے ڈرٹی پکچر کی میوزک ریلیز۔تاہم تقریب کے بے صبری سے انتظار کی وجہ فلم کامیوزک نہیں بلکہ ودیا بالن ہیں۔ جو تقریب کے دوران اپنے نئے اواتار میں اولالا کے جلوے بکھیریں گی۔
یہ پہلی بارہوگا جب ودیا بالن کسی گانے پر اسٹیج پرفارمنس دیتی نظر آئیں گی۔ جس کی وجہ سے تقریب میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز ہے۔ ویسے تو بالی ووڈ میں ان دنوں ہرطرف ودیا بالن کے اولالا کے ہی چرچے ہیں۔۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنے اس نئے اواتار کے ساتھ ودیا لائیو پرفارمنس میں بھی مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں یا نہیں۔