ورلڈکپ 2011 میں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل فکس تھا ، برطانوی اخبار

Worldcup 2011

Worldcup 2011

ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ پر میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ برطانوی اخبارنے ورلڈ کپ 2011 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا سیمی فائنل فکس قراردے دیا۔برطانوی اخبار نے ایک صحافی ایڈ ہاکینزکی کتاب کے اقتباسات شائع کئے ہیں جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ سال تیس مارچ کو کھیلا گیا ورلڈ کپ سیمی فائنل فکس قرار دیا گیا ہے۔

صحافی کے مطابق پاک بھارت سیمی فائنل کے دوران بھارتی بکی نے انہیں ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ پاکستان 20 سے زائد رنز سے ہار جائے گا ۔ نتائج میں معمولی سا فرق رہا اور پاکستان 20 کی جگہ 29 رنز سے ہارا ۔ کتاب کے مطابق بھارتی بکی نے میچ سے پہلے تمام تفصیلات بتائیں ۔

اقتباسات میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دوسو ساٹھ رنز بنائے گا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے سچن ٹنڈولکر کے چار کیچز جان بوجھ کر ڈراپ کئے ۔ کتاب کے اقتباسات میں تحریر کیا گیا کہ پاکستان ٹیم 15 اوورز میں سو رنز بنائے گا اور ایسا ہی ہوا ۔ میچ میں پندرہویں اوور میں پاکستان کی ایک سو رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔ بھارتی بکی نے تفصیل میں بتایا کہ ورلڈ کپ کا اہم میچ فکس کرنے کے لیے سٹے بازوں نے بالی ووڈ اداکاروں کا سہارا لیا۔