ورلڈ ٹی 20 : آسٹریلیا آئرلینڈ سے اور افغانستان بھارت کے مد مقابل

Australia and ireland

Australia and ireland

ورلڈ ٹی 20 (جیوڈیسک) ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ جس میں آسٹریلیا کا سامنا آئرلینڈ سے ہوگا جبکہ افغانستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ کولمبو میں ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، گروپ بی کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

اس میچ میں بظاہر آسٹریلوی ٹیم مضبوط دکھائی دیتی ہے لیکن آئرش ٹیم اپ سیٹ کرنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ دوسرے میچ میں ون ڈے کی عالمی چمیپین بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اپنی مضبوط بیٹنگ لائن کی وجہ سے اس میچ فیوریٹ ہے۔