ورلڈ ٹی20 : بھارت نے افغانستان کو 23 رنز سے ہرا دیا

India vs Afghanistan

India vs Afghanistan

ورلڈ ٹی20 (جیوڈیسک) ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں گروپ اے میں بھارت نے افغانستان کو تیئس رنز سے شکست دے کر پہلی کا میابی حاصل کرلی ہے۔ بھارت نے افغانستان کو ایک سو ساٹھ رنز کا ہدف دیا تھا افغانستان کی پوری ٹیم ایک سو چھتیس رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے بالا جی اور یوراج سنگھ نے تین تین وکٹیں لیں۔

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے گروپ اے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر ایک سو انسٹھ رنز بنائے تھے۔ میچ میں افغان فیلڈرز نے متعدد کیچز بھی ڈراپ کیے۔ بھارت کی اننگز کی خاص بات ویرات کوہلی کی نصف سینچری تھی۔ ان کے علاوہ سریش رائنا نے بھی اڑتیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے شاپور زدران نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔