کوشش ہے پاکستانیوں کو زیادہ تعداد میں بھارتی ویزے ملیں، ذکا اشرف

zaka ashraf

zaka ashraf

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان کے شائقین کو زیادہ سے زیادہ بھارت کے ویزے ملیں، بھارتی ہائی کمیشن سے اگلے ہفتے معاملات طے پاجائیں گے۔ ذکا اشرف نے ویمن ٹیم سے ملاقات کے بعد کہا کہ مینز ٹیم کی طرح ورلڈ ٹی 20 میں ویمن ٹیم بھی مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے دوران ویزوں کی بات ہو ئی تھی، اب اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے اس بارے میں بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر کو ایشین کرکٹ کونسل کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی بورڈکے صدر سری نواسن مصروفیات کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہے۔