وزارت عظمی, اتحادیوں کا راجہ پرویز اشرف کے نام پر اتفاق

raja parvez ashraf

raja parvez ashraf

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزارت عظمی کے عہدے کیلئے ایوان صدر میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں اتحادیوں نے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار راجہ پرویز اشرف کے نام پر اتفاق کر لیا ہے.پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ آج صبح 11 بجے وزارت عظمی کیلئے حتمی امیدوار کے نام کا اعلان کرینگے. اس سے قبل ایم کیو ایم نے وزارت عظمی کے عہدے کیلئے راجہ پرویز اشرف کے نام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور کیس میں بدنام ہو چکے ہیں۔

ایم کیو ایم نے وزارت عظمی کے امیدوار کیلئے قمر زمان کائرہ کی حمایت جبکہ ق لیگ نے راجہ پرویز اشرف کے نام کی حمایت کی تھی۔ واضح رہے کہ راجا پرویز اشرف کو پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت عظمی کے نامزد کیا گیا ہے کیونکہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج شفقت اللہ نے گزشتہ روز ممنوعہ کیمیکل ایفیڈرین کوٹہ کیس میں وزارت عظمی کے امیدوار مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جس کے بعد مخدوم شہاب الدین کا نام وزارت عظمی کے امیدوار کی حیثیت سے واپس لے لیا گیا تھا. اب راجا پرویز اشرف پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔ خورشید شاہ آج صبح 11 بجے وزارت عظمی کیلئے حتمی امیدوار کے نام کا اعلان کرینگے.