عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

oil

oil

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جبکہ پاکستانی شہری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے محروم ہیں۔

لندن برینٹ کروڈ کے سودے بانوے ڈالر اور امریکی لائٹ سوئیٹ کروڈ اسی ڈالر فی بیرل پر کئے جا رہے ہیں۔ امریکا میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 3 اعشاریہ 25 ڈالر کی کمی سے اٹھہتر اعشاریہ دو ڈالر پر آگئی ہے۔ امریکی سینٹرل بینک نے عالمی معیشت کی بہتری کیلئے متحرک اقدامات پر زور دیا ہے۔ انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تیل کی فراہمی میں غیر متوقع اضافے کی خبروں پر عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ کموڈٹی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان ہے۔ لائیٹ سوئیٹ کروڈ کے سودے دوروز میں چار ڈالر کمی سے آٹھ ماہ کی کم ترین سطح اسی ڈالر فی بیرل تک گر گئے۔