وزیراعظم اور صدر کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Pervaiz Ashraf Zardari

Pervaiz Ashraf Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر کی کراچی میں مصروفیات، صدر کے آئندہ کوریا کے دورے کے علاوہ ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں نے اسلام آباد ہائی کور ٹ کے ججوں کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔