وزیراعظم بننے کی باتیں کر کے میری نوکری سے نہ کھیلیں۔ شہباز

shahbaz sharif

shahbaz sharif

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافی وزیراعظم بننے کی باتیں کرکے ان کی نوکری سے نہ کھیلیں۔ یہ بات انہوں نے توانائی کے بحران پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
بجلی کے بحران پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساڑے تین سال تک رینٹل پاور کے نام پر لوٹ مار کر کے جیبیں نا بھری جاتیں تو ملک میں بجلی کا بحران نہ ہوتا۔ انجینئرز ملک میں بجلی کے بحران سمیت ملک کے دیگر مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہے ۔ پاک بھارت کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے انجینئرز کی خدمت حاصل کی جائیں تو مسائل جلد حل ہو سکتے ہیں۔