ملتان: بس اور ویگن میں تصادم، نو افراد جاں بحق

multan

multan

ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں ملتان روڈ پر بس اور ویگن میں خوفناک تصادم میں تین بچوں سمیت نو افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔  زخمی ہونے والے افراد کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔