وزیراعظم توہین عدالت نوٹس، پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب

Meeting PPP senior leadership

Meeting PPP senior leadership

اسلام آباد سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو توہین عدالت کے نوٹس پر طلب کئے جانے پر حکومتی فیصلہ سازی کیلئے ایوان صدر اسلام آباد میں آج شب پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج کراچی سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ایوان صدر میں آج شب ہونیوالے اجلاس میں قومی سیاست کے مختلف امور اور حکومت کے معاملات پر غور کیا جائیگا۔اس کے ساتھ وزیراعظم کی 27 اگست کوسپریم کورٹ میں طلبی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے عدالت جانے یا نہ جانے کے آپشنز سے متعلقہ دیگر تجاویز پر غور کیا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ درمیانی راستہ نکالے جانے کے آپشن کا سوال بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔