وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

raja pervez ashraf

raja pervez ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں کابینہ کو وفاقی حکومت کی جانب سے سوئس حکام کو خط نہ لکھے جانے کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزیرقانون فاروق ایچ نائیک اس حوالے سے مختلف آئینی اور قانونی پہلوں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں عدالتی کارروائی پربھی غور کیا جائے گا ۔کابینہ ملک میں جاری توانائی بحران کا بھی جائزہ لے گی۔