وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنے کا اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ عمران

imran khan

imran khan

کراچی : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنے کا اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صدر کی کرپشن چھپانے کے لئے وزیراعظم عدالتوں کی توہین کر رہے ہیں، نئے وزیراعظم پر سوئس حکام کو خط لکھنا لازمی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں سے پیسہ نکالا تو منی لانڈرنگ کا کیس ہو جائے گا۔ بڑے چور کو بچا سکتے ہیں تو چھوٹے چوروں کا کیا قصور ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کرپٹ لیڈر شپ والی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے اس لئے وہاں جلسہ کر رہے ہیں، پاکستان کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بھی بات کریں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کراچی کے آرگنائزر حفیظ الدین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔