وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں۔ شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقاء اور قانون کی بلادستی کے لیے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کے تمام آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق عمل ہونا چاہیے اور وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑا کر کاروبار مملکت نہیں چل سکتا اور یہ رجحان جمہوری عمل کے لیے بھی خطرے کا باعث ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ سوئس بینکوں میں موجود پاکستان کی لوٹی ہوئی رقم آج نہیں توکل ضرور وآپس آئے گی اور رشوت اور بدعنوانی کے ذریعے کروڑوں ڈالر اکٹھے کر کے غیر ملکی بینکوں میں جمع کرانے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ قوم نے عدلیہ کی بحالی اور قانون کی سربلندی کے لیے قربانیاں اس لئے نہیں دی تھیں کہ عدلیہ کے فیصلوں کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جائے۔