وزیراعظم کیخلاف مقدمے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل

lahore court

lahore court

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف آئین سے روگردانی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔
فل بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت کریں گے۔ مقامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت وزیر اعظم اعلی عدلیہ کے فیصلوں پر من وعن عمل کرانے کے پابند ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے عدالت عظمی کے احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا بلکہ اعلی عدلیہ کے احکامات اور فیصلوں کو تضحیک کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
درخواست گذار نے درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے وزیر اعظم کا فرض ہے کہ وہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کروائیں مگر ایسا نہ کرکے وہ آئین سے روگردانی کے مرتکب ہورہے ہیں لہذا عدالت وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔