وزیراعظم کیساتھ عدالت جانے سے فرق نہیں پڑتا،عشرت العباد

ishrat ul ebad

ishrat ul ebad

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع جہاں انکی تمام اتحادی جماعتوں کی نمائندگی ہے وہیں ایم کیوایم ان کے ساتھ نہیں۔گورنر سندھ کا کہناہے کہ ایم کیوایم کے عدالت جانے یا نہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔
ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا آج وزیراعظم کے ساتھ سپریم کورٹ نہیں گئے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری بدھ کی شب ہی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ وہ این آر او عملدرآمد کیس میں غیر جانب دار رہے گی ۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں رات گئے ترقیاتی کاموں کے جائزے کے موقع پر صحافیوں سیبات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکو مت کے ساتھ ہے، بلدیاتی نظام پر پیپپلزپارٹی سے بات چیت چل رہی ہے۔ امید ہے جلد معاملات طے پاجائیں گے۔