وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے

cabinet meeting

cabinet meeting

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پرغوروکیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ پاکستان انجینئرنگ کونسل ترمیمی بل دو ہزار گیارہ کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان صحت اور ادویہ سے متعلق ہونیوالی مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔